آئی سی سی ون ڈے ویمن چمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم29اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

22  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی آئی سی سی ون ڈے ویمن چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف کی کپتانی میں 29اپریل کو ساؤتھ افریقہ روانہ ہوگی ۔ ون ڈے ٹیم میں کپتان بسمعہ معروف اوردیگر کھلاڑیوں میں ایمان انور ، فاطمہ ثناء ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، ناہیدہ خان ، نشرہ سندھو، ند ا ڈار ، رمین شمیم ، ثناء میر

سدرہ امین ، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان بھی بسمعہ معروف ہوں گی، اس ٹیم میں ایمان انور ، عالیہ ریاض ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ ودود خان ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، رمین شمیم ، ثناء میر ، سدرہ امین ، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے ڈیانا بیگ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ویمن کرکٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گی ، ان کیجگہ فاطمہ ثناء کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ڈیانا بیگ کا کراچی میں ٹریننگ کے دوران انگوٹھا زخمی ہوگیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں 8سے دس ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ میں3 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6مئی کو ہوگا ۔دوسرا ون ڈے میچ 9مئی اور تیسرا 12مئی کو ہوگا جبکہ5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی ،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی ،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…