افغانستان نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،قیادت گلبدین نائب کریں گے

22  اپریل‬‮  2019

کابل (این این آئی)افغانستان نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،اسکواڈ کی قیادت گلبدین نائب کریں گے۔اسکواڈ میں 31 سالہ فاسٹ باؤلر حامد حسن کی واپسی ہوئی ہے ۔15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جنوبی افریقہ میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے بعد کیا گیا جہاں علی خیل

کریم جنت اور سید شیرزاد اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے البتہ انہیں ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کو گزشتہ 6 ماہ کی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا اور ٹورنامنٹ کی طوالت کو دیکھتے ہوئے شہزاد کے بیک اپ کے طور پر وکٹ کیپر اکرام کو منتخب کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر دولت خان احمد زئی نے کہا کہ ہمیں چند چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم نے فٹنس، تجربے، کارکردگی، ٹیم کے توازن اور کنڈیشنز جیسے عوامل کو دیکھتے ہوئے ایک بہترین اسکواڈ کا انتخاب کیا۔عالمی کپ 2019 کیلئے افغانستان کے اسکواڈ میں گلبدین نائب (کپتان)، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران،آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2 ماہ قبل اصغر افغان کو قیادت سے ہٹانے اور گلبدین نائب کو قیادت سونپنے پر سینئر کھلاڑیوں محمد نبی اور راشد خان نے شدید تنقید کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس کے باوجود گلبدین کو کپتان برقرار رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…