ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کھلاڑیوں کے معاوضے کتنے گنا بڑھائے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایسا شاندار اعلان کہ کرکٹرزبھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

14  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کھلاڑیوں کے معاوضے تین گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی ٹاسک فورس نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 صوبائی ٹیموں کے نئے سیٹ اپ کا منصوبہ تیار کیا ہے ، ان میں پنجاب کی دو، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہو گی۔

نئے سسٹم میں 6 ٹیمیں ہوں گی اور کھلاڑیوں کے معاوضے بھی تین گنا بڑھائے جائیں گے۔ ریجنز کی تمام ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینا لازم ہوگا۔ریجنز کی ایک ٹیم فرسٹ کلاس اور دوسری گریڈ ٹو کھیلے گی، پرفارمنس نہ دکھانے پر کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ زائد العمر یا بے روزگار ہونیوالے کھلاڑیوں کو مینجمنٹ یا کوچنگ میں نوکری دی جائے گی۔17 اپریل کو کوئٹہ میں پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اتفاق رائے کی صورت میں اسے منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجا جائے گا جس کے بعد اس سیزن سے ہی اطلاق متوقع ہے۔یاد رہے کہ 27 مارچ 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کوسٹریلیا کی طرز پر ڈومیسٹک سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعظم نے پاکستان میں کھیلوں کی بہتری اور فروغ، کھیل کے میدانوں میں سہولیات کی فراہمی اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو اس کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…