قسمت نے ساتھ دیا تو چیمپئنز ٹرافی کی طرح پاکستان ورلڈکپ بھی جیتے گا : یونس خان

10  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) سابق ٹیسٹ کپتان سابق یونس خان نے کہا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا تو چیمپئنز ٹرافی کی طرح پاکستان ورلڈکپ بھی جیتے گا۔عالمی یوم صحت کے حوالے سے جناح اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھاکہ چیمپینز ٹرافی میں بھی شروع میں جیتنے کے

امکانات نہیں تھے لیکن کھلاڑیوں کی محنت اور قسمت کی وجہ سے ہم ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے ۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں ہوا،سرفرازکی کپتانی پر ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں وہ ہمارا کیپٹن ہے، سرفراز سے امید ہے ورلڈ کپ میں اچھی خبردیں گے۔دریں اثناء قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے جونیئر کرکٹرز کی سلیکشن سمیت کوچنگ کی مشروط ذمہ داری قبول کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات میں کہا کہ بااختیار بنایا جائے تو سوچا جا سکتا ہے۔کراچی میں پی سی بی کے ایم ڈی کی لیجنڈری یونس خان سے ملاقات ہوئی جس میں سابق کپتان نے جونیئر کرکٹرز کا شعبہ سنبھالنے کیلئے شرط رکھ دی۔ یونس خان نے کہاکہ اگر انہیں ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر جہاں انہی کی مرضی کی سلیکشن کمیٹی بھی ہو تو وہ جونیئر کرکٹرز کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔یونس خان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جونیئر کرکٹرز کے تمام کیمپ کراچی میں لگیں گے، قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا معاہدہ آئندہ ماہ ختم ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…