نیا ریکارڈ قائم، نوجوان کرکٹرحارث سہیل نے ظہیر عباس او ر محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا

22  مارچ‬‮  2019

شارجہ(آن لائن) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کم ترین اننگز میں 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔29سالہ حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000رنز بھی مکمل کیے،

انہوں نے یہ کارنامہ 26 ویں اننگزمیں سر انجام دیا، پاکستان کے لیے کم ترین اننگز میں1000رنز سکور کرنے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے18اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ،امام الحق نے19اننگز کھیل کر اپنے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے،بابر اعظم نے21ویں اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے،اظہر علی نے اس اعزاز تک پہنچنے کے لیے23اننگز کھیلیں،یاسر حمید نے24اور ناصر جمشید نے25اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے26اور محمد یوسف نے27اننگز کھیل کر ہزاررنز مکمل کیے۔ قومی کرکٹر اوپنر حارث سہیل نے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرلی، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 115گیندوں پر 101 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلی ، شاندار اننگز میں 1چھکا اور 6چوکے شامل تھے یہ حارث سہیل کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے جبکہ ایک روزہ انٹرنیشنل میں 10نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو 280 رنز ہدف دیا قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے کم ترین اننگز میں 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ایشین بریڈمین ظہیر عباس اور سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔29سالہ حارث سہیل نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000رنز بھی مکمل کیے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…