پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے : ایڈم زمپا

21  مارچ‬‮  2019

شارجہ(این این آئی)آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا نے کہاہے کہ گرین شرٹس محدود اوورز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اس لیے پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ایک انٹریو میں آسٹریلیا کے اسپنر نے کہا کہ بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد کینگروز کا

اعتماد اور حوصلہ بلند ہے لیکن پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھ سکتے، سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے، بھارت میں سیریزجیتنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 0۔3 سے کلین سویپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈم زمپا نے کہا کہ اس وقت میزبان ٹیم نے ہمیں باندھ کر رکھ دیا تھا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اس بار بدلہ چکانا ہوگا، مجھے پاکستان کے خلاف زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن پی ایس ایل میں مقابلے کی فضا دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سخت چیلنج ہو گی۔بھارت کے خلاف 5 میچز میں 11 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین اسپنر کے طور پر سامنے آنے والے ایڈم زمپا نے کہا کہ درمیانی اوورز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا، ون ڈے میں اپنے رول کا اندازہ ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…