پی ایس ایل کے بعدپشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ کی تیاریاں مکمل،ایونٹ21مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ، کتنے ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی؟ کرکٹ کے میدان سے دھماکے دار خبر آگئی

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے بعد پشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ایونٹ21مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ غیر ملکی ٹیموں کی آمد (آج) بدھ سے شروع ہوگی ، میگا ایونٹ میں 16ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، تمام میچز Sports Fever360کے تعاون سے آن لائن براہ راست دکھائے جائیں گے۔ یواے ای اور پھر پاکستان میں

پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 21مارچ سے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں شروع ہونیوالی گلوبل زلمی لیگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اسلام آباد کے گراؤنڈز میں دنیا بھر سے آنیوالی سولہ ٹیمیں ان ایکشن ہوگی۔ غیر ملکی ٹیموں کی آمد آج رات سے شروع ہوگی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گلوبل زلمی لیگ پشاور زلمی کے لیے اہم ایونٹ ہے جو دنیا بھر میں پشاور زلمی کے فین کلب اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔ وہ پاکستان آنیوالی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ساتھ ہی بھرپور تعاون پر میونسپل کارپوریشن اسلام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گلوبل زلمی لیگ میں الریاض زلمی ، شاوڑنگ زلمی ، انچیون زلمی ، وینکوور زلمی ، ویانا زلمی ، بون زلمی ، کابل زلمی، پیرس زلمی ، وکٹوریہ زلمی ، مانامہ زلمی ، اسٹیٹس زلمی، جوہانسبرگ زلمی ، لندن زلمی ، دبئی زلمی اور گلاسگو زلمی کی ٹیمیں شریک ہوگی۔ ایونٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والی گلوبل زلمی الیون کا اعلان کیا جائیگا جو دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ میچز کے لیے دورے کرے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ اکیس مارچ کو الریاض زلمی اور شاؤڑنگ زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کے تمام میچز SportsFever360کے تعاون سے یوٹیوب اور آن لائن براہ راست دکھائیں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…