تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں ،اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں : سرفراز احمد

16  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں،شین واٹس اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹسمین ہوں گے، احسان علی اور احمد شہزاد سے بھی امیدیں ہیں، فواد احمد کو کھلانے کا رسک نہیں لیں گے۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھا کھیلی، اب تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں، شین واٹسن میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شین واٹس اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹسمین ہوں گے، احسان علی اور احمد شہزاد سے بھی امیدیں ہیں، فواد احمد کو کھلانے کا رسک نہیں لیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ مدمقابل مضبوط ٹیم ہوگی لیکن 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری مل سکتی ہے، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ ہیں، باونڈری چھوٹی ہونے سے رنز بنتے ہیں، پاکستان میں سپورٹنگ وکٹ ہیں، باونڈری میں اضافہ کے بعد بولر اور بیسٹمین خوش ہیں جب کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کے لیے محنت کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کراوڈ بہت نیوٹرل ہے اگر کراچی میں کرکٹ ہوگی تو ملک میں کرکٹ ہوگی، پاکستان میں کرکٹ مقابلوں کا معیار بہت بلند ہوگیا ہے، ٹکٹ مانگنے والوں کی فرمائش بڑھ گئیں، میرے پاس ٹکٹ نہیں، نظر کرم کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میں ٹیم کو مس نہیں کروں گا، گھر میں بیٹھ کر میچز دیکھوں گا۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل (آج)پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…