آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھارت کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 2۔3 سے اپنے نام کرلی

14  مارچ‬‮  2019

دہلی(این این آئی)آسٹریلیا نے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھارت کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 2۔3 سے اپنے نام کرلی،آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پانچویں میچ میں بھی چھائے رہے جنہیں بہترین کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔روہت شرما56

بھونیشور کمار 46 اور کیدر جادیو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 20، شیکر دھاون 12، ریشب پانت اور وجے شنکر 16،16 رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنس، جیو رچرڈسن اور مارکس اسٹونس نے 2،2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ 27، ہینڈسکوم 52 اسٹونس اور ٹیومر 20،20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…