ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دیدیا،پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی پر شعیب ملک نے بھی پاکستان کے حق میں نعرہ لگادیا

2  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی، لاہور(این این آئی) بھارتی ٹینس سٹار سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے۔

ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔قبل ازیں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا ۔دریں اثناپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد اس سے فوج کے انسان نواز سلوک پر کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان ذکر کرچکے ہیں۔ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لئے میدان میں آگئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے ذریعے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک آرمی کے دیگر افسران کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کر کے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…