پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری سے انکا ر مہنگا پڑ گیا ، انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت پرپابندیاں عائد کردی،کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ ،گرانٹ بھی بند

22  فروری‬‮  2019

لندن (آن لائن )انڈیا کی جانب سے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی شوٹرز کی ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشن پربھی زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مقابلے کا انعقاد انڈیا میں نہ کرائے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کاکہنا ہے کہ میزبان ملک کی جانب سے سیاسی مداخلت اور امتیاز کی بنا پر ویزے جاری نہ کرنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔آئی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’مسئلے سے آگاہی، آخری وقت پر کی جانے والی کوششوں اور انڈین حکومت سے بات چیت کے باوجود بھی کوئی حل تلاش نہیں کیا سکا جس کی بدولت پاکستانی وفد کو مقابلے میں شرکت کے لیے انڈیا داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔بیان کے مطابق ’آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے انڈیا کی نیشنل اولمپک کمیٹی اور حکومت سے اولمپکس اور کھیلوں کی تقریبات انڈیا میں منعقد کرانے کی درخواستوں پر جاری تمام بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایگزیکٹو باڈی نے سپورٹس فیڈریشن پر بھی زور دیا ہے کہ جب تک انڈیا تمام کھلاڑیوں کی رسائی کی ’واضح تحریری ضمانت‘ نہیں دے دیتا تب تک انڈیا میں کھیلوں کا کوئی مقابلہ کرایا جائے اور نہ ہی انڈیا کو کوئی گرانٹ دی جائے۔بھارتی اولمپکس ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے گزشتہ سال 2026 میں یوتھ اولمپکس کی میزبانی، 2030 میں ایشین گیمز اور 2032 میں سمر اولمپکس کا روڈ میپ تیار کیا تھا۔آئی او اے کے سیکرٹری جنرل راجیو میہتا نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’یہ ملک میں کھیلوں کو بہت بڑا دھچکا ہے۔’ہم حکومت سے مسلسل رابطے میں تھے اور ان کو سمجھانے اور پاکستانی شوٹرز کو ویزے دینے کے لیے رضامند کر رہے تھے۔

یہ واقعی بد قسمتی ہے۔گزشتہ برس کوسوو کی ایک باکسر کو نیو دِلی میں وویمن ورلڈ چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا کیونکہ انڈیا کوسوو کو خود مختار ریاست تسلیم نہیں کرتا ہے۔راجیو میہتا نے کہا ہے کہ ’بدقسمتی سے دوبارہ ایسا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے گزشتہ رات آئی او سی حکام سے بات کی ہے اور مجھے ایسا تاثر ملا ہے کہ ابھی ہمارے لیے مزید مشکل ہو گی۔ آئی او اے میں ہم اس مسئلے پر حکومت سے بات کریں گے اور کوئی حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ویزے کی تمام شرائط اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود ویزا جاری نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔عارف حسن نے مزید کہا کہ ہم کھیلوں کے ذریعے فاصلے کم کرنے اور امن قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ کھیلوں میں دوسری چیزوں کی مداخلت نہیں ہونی چائیے۔یاد رہے کہ دو کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی شوٹرز کی ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…