سری لنکا اور بنگلہ دیشی ٹیمیں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر 12 راؤنڈ میں براہ راست جگہ نہ بنا سکیں

16  فروری‬‮  2019

دبئی (این این آئی)سابق عالمی چمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2020ء میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپر 12 راؤنڈ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکیں ، دونوں ٹیموں کو سپر 12 راؤنڈ تک رسائی کیلئے اضافی راؤنڈ کا مرحلہ عبور کرنا ہو گا جس میں ان کا مقابلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی دیگر 6 ٹیموں سے ہو گا، گروپ مرحلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020ء تک کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

کے مطابق ٹاپ رینکڈ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 راؤنڈ سے ٹائٹل مہم کا آغاز کریں گی۔ رینکنگ میں نچلے نمبرز پر ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔ دونوں ٹیموں کو سپر 12 راؤنڈ تک رسائی کیلئے انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی دیگر 6 ٹیموں کے خلاف گروپ مرحلے میں مقابلہ کرنا ہو گا۔ گروپ مرحلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020ء تک کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…