پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام جا ری

11  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام جا ری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیاہے، جس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ہر حصہ اب کیمروں کی نظرمیں ہو گا۔نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی حصے کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے جبکہ کیمروں کی مانٹیرنگ کے لیے اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں گے۔نیشنل اسٹیڈیم

کےچاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی اب کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی جب کہ جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت بھی مانیٹرہو گی۔کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع کر دی جائے گی جب کہ مقرر کردہ مراکز پر 25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوجائیں گے۔پی ایس ایل فور کا فائنل میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو ہو گا جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…