پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو جرمانے کی مد میں خطیر رقم ادا کردی

8  فروری‬‮  2019

لاہور(آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم کی ادائیگی کردی۔پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے رقم کی 60 فیصد ادائیگی کر دی ہے جب کہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کیس ہارنے کی صورت میں اس پر آنے والے اخراجات ہارنے والے فریق کو ہی ادا کرنے ہوتے ہیں۔صرف یہی نہیں کیس پر آئی سی سی کے آنے والے ایک لاکھ 89 ڈالرز اخراجات میں سے 60 فیصد رقم پی سی کو ادا کرنا ہے، اس سلسلے میں میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں آئی سی سی کو ایک کروڑ 12 لاکھ واجب الادا رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ باقی 40 فیصد رقم آئی سی سی خود برداشت کرے گا۔یاد رہے آئی سی سی کی ڈسپیورٹ ریزیلیوشن کمیٹی میں دائر کیس میں پی سی بی کا مؤقف تھا کہ 2014ء4 میں دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 8 سال کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلی جانی تھیں۔البتہ اس سلسلے میں آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے وکلاء4 کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی کے خلاف فیصلہ دیا اور کیس میں شکست کے نتیجے میں پی سی بی کو اْلٹا اخراجات کی مد میں مزید نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ پاکستان بورڈ کے خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…