امام الحق کو جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ

25  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کیم طابق امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن سلیکٹرز امام الحق کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دے کر نوجوان صاحبزادہ فرحان کو کھلانا چاہتے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ساتھ جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق جوہانسبرگ میں انضمام الحق کی سرفراز احمد اور مکی آرتھر سے میٹنگ میں امام الحق کو ون ڈے سیریز کے بعد وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔امام الحق نے پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 18 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں تاہم انہیں اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گی، عامر کو نوجوان بولر وقاص مقصود پر ترجیح دی جائے گی۔ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان، شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے ، مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حسین طلعت، آصف علی اور سرفراز احمد ہوں گے۔شاداب خان اور عماد وسیم آل راونڈرز ہوں گے جبکہ فاسٹ بولنگ کا شعبہ محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہو گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے میچ یکم، 3 اور 6 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…