پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کا وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے لیجنڈ شخصیات پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے لیجنڈ شخصیات پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کھیلوں کو مزید زوال سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اچھی کارکردگی دکھانے والی سپورٹس فیڈریشنز کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے ، حکومتی روئیہ ایسا ہی رہا تو پاکستان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہو جائیگا ۔ پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسو سی ایشن کے کو چیئرمین عالمگیر شیخ نے رسجا میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ سنوکر کے میدان میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہیں،بہترین کارکردگی کے باوجود رواں سال حکومت نے گرانٹ کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا، اچھی کارکردگی دکھانے والی فیڈریشنز کو کو گرانٹ جاری نہ کرنا افسوسناک ہے، عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے بحالی کیلئے احسان مانی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس سے زیادہ توقعات نہیں، وزیر اعظم عمران خان سے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے کھیلوں کی لیجنڈ شخصیات پر مشتمل ٹاسک فورس بنائے ۔ ملک میں کھیلوں کے معاملات تباہ کن صورتحال اختیار کر چکی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ رواں سال سنوکر کی سپر لیگ منعقد کروانے کیلئے پر عزم ہیں جس میں غیر ملکی ٹاپ پلیئرز سنوکر لیگ میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…