حسن علی اور سرفراز نے نیا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی

22  جنوری‬‮  2019

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے عمدہ شراکت قائم کر کے پاکستان کے لیے نیا ریکارڈ قائم کردیا،90رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،حسن علی نے 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 59رنز بنائے،سرفراز نے 41رنز کی اننگز کھیلی ،ڈربن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر

پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو 112 رنز پر پاکستان کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستانی ٹیم 150رنز بھی نہیں بنا سکے گی۔تاہم اس موقع پر کپتان سرفراز اور حسن نے عمدہ بیٹنگ کر کے جنوبی افریقی ٹیم کے ارمانوں کو خاک میں ملا کر پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلا دی۔دونوں کھلاڑیوں نے 90رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔حسن علی نے 59 اور سرفراز نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ شعیب ملک اور محمد سمیع کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں سنچورین کے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف ہی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔یہ ناصرف اس وکٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے ریکارڈ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈربن میں بھی نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔ون ڈے کرکٹ میں نویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور لاستھ ملنگا کے پاس ہے جنہوں نے 2010 میں 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے میزبان آسٹریلیا سے یقینی فتح چھین لی تھی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…