ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کردی، آئی سی سی کے تینوں بڑے ایوارڈز لے اڑے

22  جنوری‬‮  2019

دبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر ، ون ڈے کرکٹر اور مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال2018ء کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا جس کی قیادت کے لیے ویرات کوہلی کو منتخب کیا۔ویرات کوہلی پہلے کرکٹر بن گئے جنہوں نے ایک سال کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ویرات کوہلی

مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔2018 کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…