بھارت 10سال کی پاکستانی بچی سے بھی خوفزدہ،پاکستان مخالفت میں انتہا کردی

21  جنوری‬‮  2019

کراچی(آئی این پی) بھارت نے پاکستان مخالفت کی انتہا کردی، پاکستان کی 10 سالہ ٹیبل ٹینس اسٹار حور فواد کو این او سی جاری نہیں کیا۔ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی نگرانی میں 22جنوری کو دہلی میں 15برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشین ٹیبل ٹینس مقابلوں کے لیے

پاکستان بھر سے واحد کھلاڑی10سالہ حور فواد کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے بروقت انٹری کے بعد بار بار یاد دہانی کے باجود بھارتی حکومت نے قومی چیمپئین شپ کی سلور میڈلسٹ حور فواد کو این او سی جاری نہیں کیا جس کے سبب وہ بھارتی ویزا نہ ہونے پر ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔دوسری جانب بھارتی حکومت کے رویے سے آگاہ کرنے پر انٹرنیشنل اور ایشین فیڈریشنز نے قومی فیڈریشن کے سیکریٹری ایس ایم سبطین کو یقین دلایا ہے کہ حور فواد کو ایونٹ میں کامیاب قرار دے کر ایشین مقابلوں کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دیدی جائے گی جس کے بعد وہ عالمی ایونٹ کے لیے ہونے والے مققابلے میں شرکت کی اہل ہو جائے گی۔حورفواد کا کہنا ہے کہ میں نے مقابلے کے لیے بھر پور تیاری کر رکھی تھی اور کامیابی پاکر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جتنے کے لیے بہت پر امید تھی لیکن بھارتی حکومت کے رویے سے مجھے بہت افسوس ہوا، دریں اثنا کھیلوں کے حلقوں نے اس اقدام پر بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارت نے پاکستان مخالفت کی انتہا کردی، پاکستان کی 10 سالہ ٹیبل ٹینس اسٹار حور فواد کو این او سی جاری نہیں کیا۔ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی نگرانی میں 22جنوری کو دہلی میں 15برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشین ٹیبل ٹینس مقابلوں کے لیے پاکستان بھر سے واحد کھلاڑی10سالہ حور فواد کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…