کیا محمد حفیظ نے دورہ جنوبی افریقہ میں ڈیل سٹین اور ربادا سے بچنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی؟قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے اصل وجہ بتا دی

11  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بولر کے خوف میں آکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں وضاحت دی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ یہ نہیں کہ کارکرگی نہیں دکھا رہا۔

بلکہ ذاتی وجوہات ہیں۔ان کا کہنا تھا لوگ سوچتے ہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ اس لیے لی ہے کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے پر فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خوفزدہ ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کیا، جب کہ یہ بے بنیاد بات ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی دونوں بولرز کا ون ڈے کرکٹ میں سامنا کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ناقدین کو اس کا جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے کیرئیر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکا ہوں اور مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں، اب مکمل توجہ وائٹ بال کرکٹ پر ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد محمد حفیظ نے 5 روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ڈیل اسٹین محمد حفیظ ہو کئی بار آٹ کرچکے ہیں اور ناقدین کی جانب سے بھی یہی تنقید کی گئی کہ شاید محمد حفیظ دورہ جنوبی افریقا سے قبل ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا سے خوفزدہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…