پہاڑوں کے عالمی دن پر سوات میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

11  دسمبر‬‮  2018

سوات (آئی این پی)پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختون خوا ٹور ازم کارپوریشن کی جانب سے سوات کے حسین مقامات میں موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کے ماہر موٹر سائیکلسٹ پر مشتمل ٹیم نے سوات کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور سنگلاخ چٹانوں میں

موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی۔حسین نظاروں اور نئے مقامات کو دیکھنے کے شوقین ان موٹر سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔سوات کی وادی سیاحوں کی جنت ہے، یہاں پر پہاڑ ہیں، جنگل ہے، ندی نالے، جھیلیں اور دریا ہیں۔سوات کے برف پوش اور بلند و بالا پہاڑ ہمیشہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، یہاں پہنچنے والے موٹر سائیکلسٹ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ٹھنڈے ماحول کو گرمادیا۔خیبر پختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے جنرل منیجر سجاد حمید کہتے ہیں کہ سوات کے پہاڑی علاقوں میں ریسٹ ہاوسز اور کیمپنگ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، جن سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کالام بیوٹیفیکیشن کے علاوہ کیمپنگ سائیٹس متعارف کرائی ہیں جو بشیگرام، گبین جبہ کے مقام پر ہیں، سلاٹنڈ ویلی پر بھی ہم نے ریسٹ ہاوس اور کیمپنگ سائیٹس کھولی ہیں۔موٹر سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی حالت بہتر کرنے سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…