ایڈیلیڈ ٹیسٹ :بھارت نے آسٹریلیا کو 31 رنز سے شکست دیکر سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی

10  دسمبر‬‮  2018

ایڈیلیڈ (این این آئی)بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کرلی ٗبھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف دیا ٗجواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ٗشان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی ٗ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 104 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان مارش 31 اور ہیڈ 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 219 رنز اور مہمان بھارتی ٹیم کو 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے انکو اشانت شرما نے اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شان مارش اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آسٹریلیا کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں میچ آؤٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پیٹ کیومنز آسٹریلیا کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر کپتان ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا

کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندا بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…