محمد حفیظ ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ یادگار نہ بناسکے،2اننگز میں صرف8رنز بنائے

7  دسمبر‬‮  2018

ابوظہبی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا مگر وہ اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہ بنا سکے اورنیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں صفر جبکہ دوسری اننگز میں بھی 8رنز تک ہی محدود رہے، تیسرے ٹیسٹ کے

آخری روز کھیل کا آغاز ہونے سے پہلے قومی کرکٹرزنے ان کو “گارڈ آف آنر” پیش کیا۔متحدہ عرب امارات آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف دیگر میچ میں خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ میچز میں بھی ایک بھی یادگار اننگز نہ کھیل پائے اور مجموعی طور پر پہلی سنچری کے بعد تمام اننگز میں صرف 66رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹر نے کیویز کیخلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوئی رن نہیں بناپائے اور نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، میچ کے پانچویں اور آخری روز ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی دو لائنوں میں کھڑے ہوئے اور ایک طرح سے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کرکٹ کے آخری روز “گارڈ آف آنر” پیش کیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے 280کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو امید تھی کہ محمد حفیظ اپنے کیریئر کی آخری اننگز یادگار بنائیں گے لیکن وہ صرف 8 رنز ہی بناپائے تھے کہ کیوی پیسر ٹم ساتھی کی ایک شاندار گیند نے بیلز فضا میں بکھیر دیں۔محمد حفیظ نے 55ٹیسٹ میچز میں 3652رنز کیساتھ کیریئر کا اختتام کیا، ان میں 10سنچریز اور 12 ففٹیز بھی شامل ہیں، انہوں نے سب سے بڑی اننگز 224کی کھیلی،انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 53 وکٹیں بھی حاصل کیں، بہترین بولنگ 16رنز کے عوض 4وکٹیں رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…