پاکستان سپر لیگ کی ٹیم خریدنے کیلئے بولی میں حصہ لینے کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اپنی ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز کو نیلامی میں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، علی ترین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دسمبر میں فرنچائز کی نیلامی کرے گا جس میں وہ حصہ لیں گے اور ٹیم حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کی ٹیم ہمارے ہاتھ سے نہ جائے اور ہم اگر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کا نام ملتان سلطانز ہی رکھیں گے۔

علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے نوجوانوں کو قومی ٹیم پہنچائیں گے، دوسری جانب پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں دوریاں بڑھنے لگیں، بورڈ نے تمام فرنچائزز کو دھمکی دی کہ اگر پیرکو دوپہر2بجے تک فیس کی ادائیگی نہ ہوئی تو بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی۔پی سی بی نے14 نومبر کو انوائس جاری کرتے ہوئے فیس کی فوری ادائیگی کا کہا تھا تاہم اب تک کسی بھی فرنچائز نے ایسا نہیں کیا ہے، منگل کی صبح صورتحال میں ڈرامائی موڑ آیا جب پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور کی ایک ای میل تمام فرنچائزز کو موصول ہوئی۔ اس میں انھوں نے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے لکھاکہ اگر پیر 3 دسمبر کی دوپہر 2بجے تک تک فیس کی ادائیگی نہ کی تو بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک فرنچائز نے تو گارنٹی جمع ہی نہیں کرائی بلکہ فیس کا کچھ حصہ بورڈ کو دیا ہے، ذرائع کے مطابق چند فرنچائزز نے پی سی بی سے کہاکہ وہ بینک گارنٹی واپس کرے، اسی صورت وہ فیس کی ادائیگی کر سکیں گے، ان کیلیے ایک ساتھ اتنی بڑی رقم کا انتظام کرنا ممکن نہیں ہے۔ایک فرنچائز نے تو گزشتہ دنوں گورننگ کونسل میٹنگ میں ہی چیئرمین احسان مانی سے یہ بات کہہ دی تھی،اب بعض دیگر نے بھی یہی موقف اپنایا ہے، البتہ پی سی بی حکام یہ خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، انھیں لگتا ہے کہ اس صورت میں فرنچائزز فیس کی ادائیگی میں مزید ٹال مٹول سے کام لیں گی۔ادھر ہمیشہ سب سے پہلے ادائیگی کرنے والی ایک فرنچائز نے اس بار بورڈ سے کہاکہ جب دیگر ٹیمیں فیس بھر دیں تو ہمیں بتائیں ہم بھی ایسا کرلیں گے۔ واضح رہے کہ طریقہ کار کے تحت فرنچائزز نے فیس ادا نہ کی تو بورڈ کو قانونی نوٹس جاری کرنے کے بعد ہی بینک گارنٹی کیش کرانے کا اختیار حاصل ہے، دوسرے ایڈیشن میں ایک فرنچائز کے ساتھ ایسا ہو بھی چکا ہے۔چند روز قبل عدم ادائیگی پر پی سی بی نے ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور اب نئی بڈنگ ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…