وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،یاسر شاہ82سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

ابوظہبی (آئی این پی)82سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں گرنے کو تیارہے۔نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں 14وکٹیں لے کر پاکستان کی اننگز سے کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ سابق آسٹریلوی عظیم کرکٹر کلیری گریمٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

مگر اسپنرکے پاس ان کا 82سالہ ریکارڈ توڑنے کا شاندار موقع بہرحال موجود ہے۔اس وقت32سالہ لیگ اسپنر کی وکٹوں کی تعداد 32ٹیسٹ میں 195ہے،انھیں طویل فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے پیر سے کیویز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں مزید پانچ وکٹوں کی ضرورت ہوگی۔حقیقت تو یہ ہے کہ اگر وہ اگلے تین میچز میں کسی بھی موقع پر یہ پانچ شکار کریں تب بھی گریمٹ سے ریکارڈ چھین لیں گے جو انھوں نے 1936میں جنوبی افریقہ کیخلاف اپنے 36ویں میچ میں 200ویں وکٹ حاصل کرکے قائم کیا تھا۔یاسر شاہ نے کہاکہ میں گریمٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا مگر ان کا ریکارڈ بہرحال میری نظر میں ہے اور میں اسے توڑنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری 17 میچز میں مکمل کی تھی، اس طرح وہ اس مقام پر پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بولر تھے،انگلینڈ کے گریگور لومین 1896 میں صرف 16 میچز میں اس سنگ میل پر پہنچ چکے ہیں۔یاسر کی والدہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے چند روز قبل خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔ اس بارے میں انھوں نے کہاکہ میرے لیے یہاں پر آنا ہی کافی مشکل تھا، آپ اپنی والدہ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں، میری عادت رہی ہے کہ ہر میچ سے قبل اپنی والدہ کو فون کرکے کہتا تھا کہ دعا کریں میں پانچ وکٹیں لوں، جس پر وہ کہتیں کہ 5 ہی کیوں، 10 یا 15 وکٹیں کیوں نہیں؟ اس لیے میں یہ اعزاز اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…