اب وقت آگیا ہے بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں : ویرات کوہلی

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیٹسمین آگے بڑھ کر کچھ کرکے دکھائیں تاہم انہوں نے بولرز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ میں 20 سے بھی زائد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے پریس کانفرنس کی۔ کوہلی نے کہاکہ انفرادی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ بیٹسمین مل کر اچھی کارکردگی دکھائیں۔ویرات کوہلی نے کہا کہ بولر بہت اچھی کارکردگی

دکھا رہے ہیں اور کافی عرصے کے بعد ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لے سکتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ اگر ہم دورہ انگلینڈ پر نظر ڈالیں تو ہم پوری سیریز کے دوران ٹکڑوں میں اچھی بیٹنگ کی لیکن جب تک بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلیں گے زوال کا شکار رہیں گے۔کوہلی نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کھلاڑیو ں کو بتایا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھول کر حال کو سامنے رکھیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 21نومبر سے شروع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…