نئی تاریخ رقم!اسرائیل کے زیر قبضہ قبلہ اول میں پاکستانی قومی ٹیم نماز ادا کرنے پہنچ گئی،کھلاڑیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے فلسطین جانے والے قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی، قومی کھلاڑیوں نے یہ سعادت حاصل کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔

صدام حسین کی قیادت میں گرین شرٹس مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ہیں، ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمود خان، نوید رحمان اور مںصور جب کہ آفیشلز میں ہیڈ کوچ جوز اینٹونیو، معاون کوچ محمد حبیب، ٹرینر جوز روبرٹو اور محمد عدنان شامل ہیں۔دریں اثنافلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 1۔2 سے شکست دے دی۔رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔قومی فٹ بال ٹیم کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان فلسطین الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ 1۔1 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کے کئی مواقع ملے تاہم 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…