پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ شروع ہونے سے پہلے ہی جارح مزاج غیر ملکی کرکٹر کا پاکستان آنے کا اعلان

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

آکلینڈ(آئی ا ین پی)پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ رواں ماہ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے۔ ایسے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج کیوی وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی بولنگ لائن اپ کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز لیوک رونکی کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اکانٹ سے جاری کی گئی ہے، اس ویڈیو پیغام میں رونکی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے 20 نومبر کو اسلام آباد آ رہاہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں اور بہت پرجوش ہیں کہ مزید کون کونسے کھلاڑی اس بار ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ مصباح الحق کی بحیثیت کھلاڑی اور جے پی ڈومینی کی عدم موجودگی میں لیوک رونکی کو کپتان مقرر کیا جائے گا اور اسی لئے انھیں ٹیم کے انتخاب کے لئے بھی بلایا گیا ہے۔واضح رہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا اعلان ڈرافٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ابھی اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…