پی سی بی مالا مال! احسان مانی اپنے پہلے امتحان میں پاس ، پی ایس ایل ٹائٹل اسپانسر شپ معامدہ کتنے ڈالرز میں کرلیا؟

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے خزانے میں ڈالرز کی برسات ہو گی جب کہ پی سی بی نے تین گنا زائد رقم پر ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں پی سی بی باقاعدہ اعلان کر دے گا۔

ایچ بی ایل نے ابتدائی ایڈیشنز کیلیے تقریبا 5.2 ملین ڈالر کا کنٹریکٹ کیا تھا، اب چونکہ لیگ کامیابی سے ہمکنار ہو چکی لہذا پی سی بی نے ایک معروف کمپنی سے ٹائٹل اسپانسر شپ کی ویلیو لگوائی۔ابتدا میں 15ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تاہم بینک نے کہاکہ وہ 105روپے فی ڈالر کے حساب سے ہی ادائیگی کرے گا، بورڈ نے یہ بات مان لی یوں تقریبا 14.30ملین ڈالر کے کنٹریکٹ پر اتفاق ہوگیا ہے، یہ سابقہ معاہدے سے تقریبا تین گنا زائد رقم ہے۔اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے جانے سے پی ایس ایل پر اثر پڑے گا اور بورڈ کو کنٹریکٹس کے اچھے پیسے نہیں مل سکیں گے، البتہ احسان مانی نے پہلا امتحان بااحسن انداز میں پاس کر لیا ہے، اب براڈکاسٹ رائٹس کا مرحلہ باقی ہے اور بورڈ کو اس سے بھی بھاری رقم ملنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن آئندہ برس 14 فروری کو شروع ہوگا، ایونٹ کے 8 میچز پاکستان اور باقی یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…