نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا آغاز شاندار انداز میں کرینگے، بابر اعظم

13  ‬‮نومبر‬‮  2018

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں،کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کا آغاز فاتحانا انداز میں کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بارش حائل نہ ہوتی تو میچ جیت سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور

تیاری کر رہی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔انہوں کہا کہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے حصول کیلئے پوری ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس سے قبل پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کیویز کو کلین سویپ کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…