پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی، تیسرا ون ڈے فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا

  جمعہ‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  23:49

ابو ظہبی (آن لائن) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 41 وین اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 209 رنزبنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر


41 ویں اوور میں پورا کر لیا محمد حفیظ نے چوکا لگا کر مقرر ہدف حاصل کیا اور 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر کر دی نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور حسن علی 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 88 اور بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

loading...