پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے : رمیز راجہ

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

ابوظہبی (آئی این پی)رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال کھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لہذا جنوبی افریقا میں ٹاپ آرڈر کو مشکلات پیش آئیں گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اور کوچنگ اسٹاف یہ سمجھ ہی نہیں پارہے کہ بیٹنگ میں ناکامیوں کی بڑی وجہ شارٹ بال کھیلنے میں کمزوری ہے، صلاحیت اور تکنیک دونوں ہی نظر نہیں آتے، پوری ٹیم میں کوئی ایک بھی بیٹسمین ایسا نہیں جو اچھا ہک

اور پل شاٹ کھیل سکے یا پھر کم از کم ایسی گیندوں کو چھوڑ ہی سکے، اگر ان مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو پاکستان کی ٹاپ آرڈر دورہ جنوبی افریقا میں بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچارہ ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں درست شاٹ سلیکشن کے ساتھ رن ریٹ برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، ڈاٹ بال ہمیشہ ہی ٹیم کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں، اس ضمن میں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں دونوں کو کام کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…