پہلے ون ڈے میں محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض،کپتان سرفراز احمد روس ٹیلر پر شدید برہم

8  ‬‮نومبر‬‮  2018

ابو ظہبی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ون ڈے میں روس ٹیلر کی جانب سے محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراض کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں،روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا،روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ابوظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی

یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ دوسرا کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…