تجربہ کار آل راؤنڈرشعیب ملک کے نام ایک اور منفرد اعزاز

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

دبئی (آئی این پی)اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان شعیب ملک نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نامور کھلاڑیوں کے پاس بھی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق 1999 سے قومی ٹیم کیلئے اپنی خدمات سرانجام دینے والے 36 سالہ آل رائونڈر شعیب ملک کیویز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے فتح سمیٹی تو ان کامیابیوں نے شعیب ملک کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی 201فتوحات کا حصہ بنادیا یعنی ٹی

ٹوینٹی میچز میں ان کے ہوتے ہوئے ٹیم نے 200سے زائد فتوحات حاصل کرلیں۔تجربے کار کھلاڑی نے کئی مختلف ٹی ٹوینٹی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔واضح رہے شعیب ملک پاکستان کے پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں 200 سے زائد فتوحات میں حصہ رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بطور کھلاڑی سب سے زیادہ فتوحات ویسٹ انڈین کھلاڑی کیرون پولارڈ نے حاصل کیں جو 242 مرتبہ میچ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے جبکہ اس فہرست میں انہی کے ہم وطن ڈاوین براو کا نمبر دوسرا ہے جو 232 ٹی ٹوینٹی میچز جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…