ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،چےئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین احسان مانی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ، ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔

چےئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اظہرعلی نے فٹنس مسائل پر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لی ہے ،اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان نہیں بنایا جارہا اور ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ ہواہے ،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جسٹس قیوم رپورٹ میں وسیم اکرم کو عہدہ دینے کی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ دنیا بھر میں کرکٹ کمیٹیاں تجاویز دینے کے لیے بنائی جاتی ہیں اورجومعاہدے ہوچکے ہیں وہ راتوں رات ختم نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرتی ہے اورکسی کھلاڑی کی سلیکشن سے سلیکٹر کو نہیں روکا جائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ کوچز اور دیگر آفیشلز کے معاہدے ہوچکے ہیں معاہدہ کرنے والوں کو دوسری ذمہ داری سے نہیں ہٹائیں گے ۔ دہری ذمہ داریوں سے متعلق پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ۔چےئرمین پی سی بی نے کہاکہ محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر بات نہیں کروں گا ۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین احسان مانی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ، ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…