شاہ خرچیوں کا الزام، نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بجھوادیا،سات کروڑ سے زائد رقم کس نے خرچ کی؟ حیرت انگیز انکشافات

29  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بجھوادیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز پہلے سابق چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات جاری کی تھی، جس کے تحت انہوں نے 7 کروڑ سے زیادہ رقم اپنی ذات پر خرچ کی۔جس پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ

پی سی بی کی رپورٹ میں جان بوجھ کر میری شہرت کو داغ دار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیگل نوٹس میں پی سی بی اور احسان مانی سے معذرت کرنے ، ویب سائٹ سے اخراجات کی تفصیلات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ایک کروڑ 41 لاکھ کا جو الاؤنس کھاتے میں درج کیا گیا وہ انہوں نے بالکل وصول نہیں کیا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ بورڈ نے جو اخراجات کا چارٹ جاری کیا، اس میں جن چیزوں کو 2014ء سے 2017ء تک بورڈ سربراہ کو دی جانے والی مراعات کا ذکر ہے، اس وقت تو میں بورڈ سربراہ بھی نہیں تھا اس دوران ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین تھا جبکہ ان تفصیلات میں گورننگ بورڈ ،ممبرز اور دوسرے بورڈ کے ڈائریکٹر پراٹھنے والے اخراجات، خصوصی الاونسز کو جان بوجھ کر نظر انداز کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے اسپورٹس نے 2017ء میں سفارش کی تھی کہ نجم سیٹھی پی ایس ایل کی کامیابی پر خصوصی الاؤنس کے حقدار ہیں اور بورڈ آف گورنرز نے 2015ء سے 2018ء تک خصوصی الاؤنس دینے کی بھی منطوری دی تھی، اس کا سرے سے ہی تذکرہ ہی نہیں، منظور کردہ پی ایس ایل الاونس کے سوا نجم سیٹھی نے ایک پائی وصول نہیں کی۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بجھوادیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…