پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا،تیاریاں مکمل، میچ کب شروع ہوگا اور کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات جاری

23  اکتوبر‬‮  2018

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید کر کٹ ا سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے سخت پریکٹس کی ۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان اوپننگ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے17 میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے پاکستان نے9اور آسٹریلیا نے7میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں

نمبر ون رہنے کے لیے آسٹریلیا سے ایک میچ جیتنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی توئنٹی سیریز (آج)بدھ کو شروع ہوگی۔3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)بدھ کو شیخ زید کر کٹ ا سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔پہلا میچ ابوظہبی میں (آج) کھیلا جائے گا جبکہ دو میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 26اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی28اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا ۔ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف1-0سے فتح حاصل کی۔ سرفراز الیون ٹیسٹ سے ٹی ٹوئنٹی موڈ میں ڈھلنے کے لیے تیار ہے۔ قومی ٹیم پیر سے یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیئے ٹریننگ میں مصروف تھی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں میں پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ کریں گے جب کہ بابر اعظم ون ڈان پر آئیں گے، اس سے قبل بابر اعظم اننگز کا آغاز کرتے تھے۔ انگلینڈ کے دورے میں جب بابر اعظم کے ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا تو

پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق کررہے تھے۔کپتان سرفراز احمد چوتھے نمبر پر آئیں گے جب کہ پانچواں اور سب سے اہم نمبر شعیب ملک کا ہے لیکن شعیب ملک بدستور حیدرآباد دکن میں اپنے بچے کی ولادت کے منتظر ہیں۔ میچ رات 9بجے شروع ہوگا،دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ابتک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے17 میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے پاکستان نے9اور آسٹریلیا نے7میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچوں میں بھی پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ابتک دونوں ٹیموں کے مابین دبئی میں5ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 2پاکستان اور2ہی آسٹریلیا نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…