دنیا ئے کر کٹ میں نئے سنسنی خیز اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے ہلچل مچا دی ،بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف پاکستانی کرکٹرز بھی مبینہ طورپر ملوث، دھماکہ خیز انکشافات

21  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (آ ئی این پی) دنیا ئے کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور سنسنی خیز اسکینڈل منظرعام پر آگیا، 20111۔12کے دوران 15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے،الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دستاویزی فلم میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تین میچز میں پاکستانی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں شامل تھے ، 7میچزمیں انگلینڈ کے کرکٹرز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے،

رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5 میچزمیں آسٹریلوی کرکٹرز کے علاوہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی شامل تھے،دستاویزی فلم میں پاکستانی کرکٹرعمراکمل، بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی نظر آرہے ہیں،اس کے علاوہ روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹراینڈی بکل بھی تصاویرمیں نظرآرہے ہیں،اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے عرب میڈیا کی دستاویزی فلم کے مطابق جو میچ فکس کیے گئے ان میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 15 انٹرنیشنل میچز میں اسپاٹ فکسنگ کے 26 واقعات رونما ہوئے،عرب ٹی وی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں بھارتی فکسر انیل منور ملوث ہے جس کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ بھی تصویر ہے،الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں دستاویزی ثبوت بھارتی بکی انیل منور کے حوالے سے شامل کیے گئے ہیں،انیل منور کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور عمر اکمل کے ساتھ تصاویر بھی رپورٹ میں شامل ہیں تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں۔  دنیا ئے کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور سنسنی خیز اسکینڈل منظرعام پر آگیا، 20111۔12کے دوران 15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے،الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دستاویزی فلم میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تین میچز میں پاکستانی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں شامل تھے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…