قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا

20  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 24 اکتوبر کوکھیلا جائے گا، ،تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں قدافی سٹیڈیم لاہورمیں لاہور وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور کے آر ایل کی ٹیم آمنے سامنے ہونگی،گروپ بی میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں ملیں گی جبکہ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا،سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ٌ

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…