لندن کا تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم خریدنے کا اعلان کرنیوالے پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے حیران کن اعلان کر دیا جان کر گورے تو کیا پاکستانی بھی حیران رہ جائیں گے

18  اکتوبر‬‮  2018

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کے بعد تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتا ہوں، ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے فی الحال اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت خواہ ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق

لندن کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے لیے شاہد خان نے 600 ملین پانڈ کی آفر کی تھی جب کہ فٹبال ایسوسی ایشن اور شاہد خان کے درمیان 900 ملین پانڈ پر معاملات طے پاگئے تھے۔بعض حلقوں نے اسٹیڈیم کی فروخت پر فٹبال ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ایسوسی ایشن کے بعض افراد بھی اسٹیڈیم کی فروخت پر تقسیم کا شکار تھے۔فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ کونسل کی گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے بعد شاہد خان نے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کی، میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم کی فروخت کا کلی اختیار فٹبال ایسوسی ایشن کے پاس نہیں اور اسٹیڈیم کی جو قیمت لگائی گئی اس پر اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے معاملے میں ‘منظم کرپشن’ کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن کے سینئر حکام اسٹیڈیم کی خریداری کے بعد حاصل ہونے والی رقم کو نچلی سطح پر فٹبال پر لگانا چاہتے تھے۔دوسری جانب شاہد خان نے کہا ہے کہ وہ انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتے ہیں نہ کہ ان میں دوریاں پیدا کریں اور فی الحال اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت چاہتا ہوں۔شاہد خان نے عزم کا اظہار کیا کہ فٹبال ایسوسی ایشن جب اسٹیڈیم کی فروخت پر متفق ہوجائے گی تو اس کی نئی قیمت لگائی جائے گی، ویمبلے اسٹیڈیم قومی خزانہ ہے اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…