ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان اور کوچ کون ہوگا؟کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا، ہیڈ کوچ کو خصوصی ہدایات جاری

16  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے 7ماہ قبل کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کو پیغام بھجوایا ہے کہ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کے بعد ٹیم میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔البتہ دونوں کو کہا گیا ہے کہ

وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں جب کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کا تقرر آئندہ سال ورلڈ کپ تک کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو واضع پیغام دیا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم کی کہانیاں میڈیا میں لانے سے گریز کریں اور ٹیم کا ماحول خراب نہ کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو یقین دلایا ہے کہ وہ دونوں پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے، انہیں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اس لئے دونوں اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر منیجر طلعت علی ملک نے مکی آرتھر سے رابطہ کیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ غیر ضروری بیان دے کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ مکی آرتھر نے وضاحت دی کہ ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر تھا لیکن میری ادھوری بات دی گئی جس سے غلط تاثر سامنے آیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے بھی مکی آرتھر کو سمجھایا کہ وہ غیر ضروری میڈیا میں بیانات سے گریز کریں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بعد اب کپتان سرفراز احمد بھی کوچ کے نشانے پر ہیں لیکن سرفراز احمد ہیڈ کوچ سے اختلافات کی تردید کرتے ہیں ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…