مکی آرتھر سے کوئی اختلاف نہیں، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں : سرفراز احمد

15  اکتوبر‬‮  2018

ابوظہبی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں۔

جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کیلئے پرفارم کروں گا۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے، ایک وکٹ مل جاتی تو دبئی ٹیسٹ جیت سکتے تھے تاہم امید ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پْراعتماد ہوں، اچھا موقع ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کر کے دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔کپتان نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا، شاداب خان فٹ بھی ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ (آج) منگل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…