آسٹریلیا سے ٹیسٹ کے بعدٹی 20سیریز میں بھی محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

11  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) محمد عامرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمکمل ہونے کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچ 24سے 28اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلیے مشاورت کا آغاز کردیا،ٹیسٹ کے بعد محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی جگہ محمد عامر کی جگہ پیسر وقاص مقصود کو شامل کرنے پرغورکیاجارہا ہے۔حالیہ فارم دیکھتے ہوئے دورہ زمبابوے

میں خاص کارکردگی نہ دکھاپانے والے محمدحفیظ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آف سپنربلال آصف کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، عماد وسیم کا نام زیرغور لیکن شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ذرائع کے مطا بق شعیب ملک، فخر زمان، بابراعظم،آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت یقینی ہے، نیوزی لینڈ اے کے خلاف جمعہ سے دبئی میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اورحسین طلعت کی کارکردگی پرنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…