یونس خان نے محمد حفیظ کی سنچری کو سینئر کھلاڑیوں کی جیت قرار دیدیا

8  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف محمد حفیظ کی سنچری کو سینئرز کھلاڑیوں کی جیت قرار دیا ہے۔ایک انٹرویومیں یونس خان نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کا المیہ ہے کہ یہاں سینئرز کو شاندار اور با عزت طریقے سے کرکٹ سے علیحدہ ہونے نہیں دیا جاتا۔محمد حفیظ کی 25 ماہ بعد ٹیسٹ ٹیم میں سنچری اننگز کے ساتھ واپسی پر سابق کپتان

کے مطابق محمد حفیظ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان دوستوں کو بھی جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں بھرپور انداز میں واپسی پر آمادہ کیا۔یونس خان نے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کے کئی بڑے کرکٹرز کو روتے ہوئے کرکٹ چھوڑتے دیکھا تھا، اپنا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال مارچ میں جب ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیل رہا تھا، تب میرے دوستوں کا خیال تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط ہے لیکن میں اپنے فیصلے پر خوش اور مطمئن تھا کیوں کہ میں عزت سے اس کھیل کو خیر باد کہنا چاہتا تھا۔پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ دس ہزار رنز بنانے والے یونس خان نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے البتہ اچھا ہوگا کہ تجربے کار اور سینئرز کرکٹرز کو اچھے انداز میں رخصت کرنے کی روایت کو اپنایا جائے۔یونس خان نے کہاکہ وہ مانتے ہیں کہ کھلاڑی کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے تاہم اچھا ہو کہ سینئرز کے ساتھ بات کی جائے، منصوبے بنائے جائیں تاہم افسوس ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ سینئرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ڈوبا ہوا کھلاڑی ابھر کر پرفارم کرتا ہے تو پھر سب منہ چھپاتے نظر آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…