بیٹسمین فواد عالم 33برس کے ہو گئے

8  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیو کے سنچری میکرفواد عالم33 برس کے ہوگئے ہیں۔ لیفٹ ہینڈر پاکستان کی فرسٹ کلاس تاریخ میں بہترین اوسط پچپن پلس سے گیارہ ہزارسے زائد رنزبنائے۔ لیکن قومی ٹیم میں شمولیت سے محروم ہیں۔اب تک نیوز کی جانب سے فوادعالم کوسالگرہ مبارک ہو۔سری لنکا میں دوہزار نو میں ٹیسٹ ڈیبیو پرایک سواڑسٹھ رنزبنانیوالے فواد عالم کی

آج تینتیس ویں سالگرہ ہے۔لیفٹ ہینڈر بیٹسمین آٹھ اکتوبرانیس سوپچیاسی کوکراچی میں پیدا ہوئے۔فواد عالم پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بہتراوسط سے رنزبنانے والے بیٹسمین ہیں۔انہوں نے ایک سوپچاس میچوں میں گیارہ ہزاراٹھہتررنزپچپن اعشاریہ چھ چھ کی اوسط سے بنائے۔جن میں انتیس سنچریاں اورستاون نصف سنچریاں شامل ہیں۔ان کابہترین اسکوردوسوچھیانوے رنزناٹ آٹ ہے۔کرکٹر فواد عالم اسپن بولنگ سے چوالیس وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔اورچھہترکیچز لے کربہترین فیلڈربھی ثابت ہوئے۔فوادعالم نے دوہزارنومیں سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیوپرایک سواڑسٹھ رنزاسکورکئے۔ تین ٹیسٹ میں انہوں نے اکتالیس کی اوسط سے دوسوپچاس رنزبنائے۔لیکن ہرسیزن میں شاندارکارکردگی پیش کرنے کے باوجودانہیں دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔اڑتیس ون ڈے انٹرنیشنل میں فوادعالم نیچالیس کی اوسط سے نوسوچھیاسٹھ رنزبنائے جس میں ایک سنچری اورچھ نصف سینچریاں شامل ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کا بہترین اسکورایک سوچودہ رہا۔پارٹ ٹائم بولرکی حیثیت سے فوادپانچ وکٹیں بھی لیں۔فوادعالم مسلسل پچپن سے زائد کی اوسط کے باوجود نیشنل ٹیم میں شامل نہ کئے جانے والے دنیاکے واحدبیٹسمین ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…