آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ،پاکستان کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے‘ محمد حفیظ کو کیوں بلایاگیا؟سرفراز احمدنے وضاحت کردی

6  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن چکا ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مختلف فارمیٹ ہے اس میں محتاط ہو کر کھیلنا ہوگا۔

بالنگ اور بیٹنگ میں بہتری کیلئے حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن چکا ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے ۔ ٹیم سلیکشن سب کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی 8 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، تجربہ حاصل ہوگا، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اچھی ہے، امید ہے ہم ان کے خلاف بہتر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچز میں کامیابی کیلئے بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔ وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے۔ کوشش ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف اچھا پرفارم کریں۔سرفراز نے بتایا کہ یاسر شاہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں یاسر شاہ کی کارکردگی اچھی رہی۔ یاسر شاہ ماضی کی طرح اب بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمدحفیظ کی کارکردگی اچھی ہے اسی لیے ٹیم میں شامل کیا، آسٹریلیا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں کامیاب ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن چکا ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مختلف فارمیٹ ہے اس میں محتاط ہو کر کھیلنا ہوگا۔بالنگ اور بیٹنگ میں بہتری کیلئے حکمت عملی بنائی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…