یاسر شاہ آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنا ئینگے : کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد

6  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز (آج)7 اکتوبر سے ہو گا اور سیریز کے لیے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو اہم قرار دیا جانے لگا ۔میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ہم نے جارحانہ کرکٹ

کھیلی تھی اور ہم بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد پہلا میچ کھیلنے والی اس آسٹریلین ٹیم کے خلاف بھی یہی روش برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ ہمارے اہم ترین باؤلر ہیں اور ہم چاہیں گے کہ وہ اٹیک کرتے ہوئے آسٹریلین وکٹیں لے کر ہمیں سیریز جتانے میں کردار ادا کریں۔سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ 2014 کی سیریز میں صرف 3 وکٹیں لینے والے آف اسپنر نیتھن لایون اب بہتر باؤلر بن چکے ہیں اور ان کا سامنا ہمارے بلے بازوں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…