شاید کوئی مانے یا نہ مانے لیکن وہ6 دن سے ۔۔۔۔سرفراز احمد نے خود کو سلیکشن کمیٹی کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کردیا

27  ستمبر‬‮  2018

ابو ظہبی ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بنگلہ دیش کیخلاف ناقص پرفارمنس کے بعد سلیکشن کے سوال پر غصے میں آگئے ،کہتے ہیں کہ اگر صحافیوں کو پلیئرز کا پتہ ہے تو وہ سلیکٹر ز کو بتادیں۔تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھو ں شکست سے دوچار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی ۔

جس کی وجہ سے ہم ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ، ہم کو میچ کے درمیان وکٹس لینی چاہئیں تھی جو نہیں لی گئیں ، فیلڈنگ بھی ہماری بہتر نہیں تھی جبکہ بیٹنگ لائن بھی کمزور رہی ، ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی اور بطور کپتان میری کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اگر ٹیم کو آگے لیکر جانا تھا تو ہمیں اچھا کھیلنا چاہئے تھا لیکن تینو ں شعبوں میں ہماری کارکردگی ٹھیک نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھا کھیلتا ہے اور مستقبل میں پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھا سکتاہے۔بطور بلے باز اپنی پرفارمنس اور اگلی سیریز سے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر سرفراز احمد غصے میں نظر آئے اوران کا کہنا تھا کہ وہ مانتے ہیں کہ ان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی اور اس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑا،صحافی اگر کسی کھلاڑی کو جانتے ہیں تو ان کا نام سلیکٹرز کو بتا دیں ،میرے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے ،میں نے ٹیم میں رہنا یا نہیں، یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی کو کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ فی الحال اس ٹیم پلان میں فٹ نہیں ہورہے تھے جس کے باعث انہیں نہیں کھلایا ،جنید خان گزشتہ سال سے اس ٹیم کا حصہ ہیں اور آگے بھی میچز کھیلیں گے ،ٹیم میں شعیب ملک کے علاوہ باقی نوجوان کھلاڑی ہیں اور کم میچز کھیلنے کا تجربہ ہے، کسی کھلاڑی کیلئے دروازے بند نہیں، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا کہ شاید کوئی مانے یا نہ مانے لیکن وہ6 دن سے نہیں سوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…