فائنل کون کھیلے گا ؟ پاکستان یا بنگلہ دیش ، فیصلے کا دن آ گیا

25  ستمبر‬‮  2018

ابوظہبی(آئی این پی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اسی میچ میں ایشیا کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج بدھ کو سپر فور مرحلے کا

چھٹا اور آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں میچز میں بھارت فاتح رہا، اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی تاہم اس کیلئے گرین شرٹس کو آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کی رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…