پاکستان میں شیڈول عامرخان پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی

20  ستمبر‬‮  2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں شیڈول عامرخان پروفیشنل سپر باکسنگ لیگ ملتوی ہوگئی۔رواں سال 22 جون کو کراچی میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی چمپئن باکسرعامر خان نے ملک میں کھیل کے فروغ اور نوجوان باکسرز کو سامنے لانے کیلئے 28 ستمبر سے 3 نومبر تک سپر باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کیا تھا۔پنجاب اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ہونے والی لیگ

کے مقابلے لاہور میں ہونے تھے جن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیموں نے حصہ لینا تھا ٗہرٹیم میں 2 خواتین باکسرز سمیت 10 باکسر ز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔لانچنگ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پختوانخوا وارئیرز کی اونر شپ قبول کی تھی۔وسیم اکرم ملتان نوابز کے ساتھ وابستہ ہوئے تھے۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فیصل آباد فالکنز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا۔ اداکار فہد مصطفی کراچی کوبرا کے ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق عامر خان کی ذاتی مصروفیات اور اگلے مقابلے کی تیاری کیساتھ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے لیگ سے لاتعلقی اور دوسرے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مقابلوں کواب ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب نومبر، فروری یا مارچ میں کروانے کی تجویز پرغورکیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…